انگلیوں کے نشان چوری کرنے کیلئے نیا طریقہ دریافت

انگلیوں کے نشان چوری کرنے کیلئے نیا طریقہ دریافت

کولوراڈو(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ٹچ سکرین سوائپ کرتے وقت پیدا ہونے والی آواز سے انگلیوں کے نشان دوبارہ بنانے کا طریقہ کار دریافت کرلیا۔

امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو اور چین کی سِنگھوا یونیورسٹی، ووہان یونیورسٹی اور ہواژونگ یونیورسٹی کے محققین کی دریافت کے سمارٹ فون سے لے کر دروازوں کے بائیو میٹرک سکیورٹی سسٹم پر واضح اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ‘پرنٹ لِسنر’ نامی یہ تکنیک سکرین کو سوائپ کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والے صوتی سگنل کی مدد سے انگلیوں کے نشان کو دوبارہ بناتی ہے ۔ اس کو صارفین کی انگلیوں کے سکرین پر رگڑنے کی صورت پیدا ہونے والی آواز کو ریکارڈ کرنے کی ضرور ہوتی ہے ۔اس تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے محققین جزوی طور پر انگلیوں کے نشان 100 میں 27.9 بار جبکہ مکمل طور پر 9.3 بار دوبارہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں