برقی گاڑیوں پر منتقلی لاکھوں بچوں کو دمے سے بچائے گی

برقی گاڑیوں پر منتقلی لاکھوں بچوں کو دمے سے بچائے گی

شکاگو(نیٹ نیوز)2050 تک برقی گاڑیوں پر منتقلی کروڑوں بچوں کو دمے کے اٹیک سے بچانے کے ساتھ سینکڑوں بچوں کی زندگیوں کو بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکے گی۔

امیریکن لنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ صفر اخراج والی گاڑیوں اور برقی پاور گرڈ پر منتقلی سے 28 لاکھ دمے کے اٹیک، 27 لاکھ تنفس کے مسائل کی علامات، 1 لاکھ 47 ہزار شدید برونکٹس کے کیسز اور 508 بچوں کی سالانہ اموات کو روکا جا سکے گا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ امریکا میں پٹرولیم مصنوعات سے چلنے والی گاڑیاں کاربن اخراج کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، جو بچوں کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا تی ہیں ۔رپورٹ کے مصنف وِل بیرٹ نے بتایا کہ 2023 کی اسٹیٹ آف ایئر رپورٹ کے مطابق مختلف کاؤنٹیز میں رہنے والے 18 برس سے کم عمر 2 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ بچوں میں کم از کم فضائی آلودگی کا ایک مرکب پایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں