آپ صرف آرڈر دیں، کھانا خود چل کر آجائے گا

آپ صرف آرڈر دیں، کھانا خود چل کر آجائے گا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کے شہریوں کو جلد ہی ایک خودمختار روبوٹ کے ذریعے اپنا آرڈر کیا ہوا کھانا ٹوکیو کی سڑکوں پر ہی مل جائے گا۔

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نئی سہولت متعارف کرادی گئی۔اس حوالے سے ‘اوبر ایٹس’ نے جاپان میں نئی ربورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرادی ہے ، اوبر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرخودمختار فٹ پاتھ روبوٹ سروس کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔رپورٹ کے مطابق جاپان میں اب اوبر ایٹس کے ذریعے روبورٹ کھانا ڈیلیور کریں گے جس کے بعد جاپان اوبر ایٹس پلیٹ فارم پر روبورٹ ڈیلیوری دستیاب کرنے والی پہلی بین الاقوامی مارکیٹ بن جائے گا۔اوبر ایٹس نے جاپان میں آن لائن کھانا ڈیلیور کرنے کے لئے مٹسوبشی الیکٹرک اور روبوٹکس کمپنی کارٹکن کے ساتھ شراکت کا اعلان کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں