نہار منہ ہلدی کا پانی پینے کے صحت پر 10حیران کُن فوائد

نہار منہ ہلدی کا پانی پینے کے صحت پر 10حیران کُن فوائد

لاہور(نیٹ نیوز)ہلدی ایک جراثیم کُش اور اینٹی سوزش جز ہے جسے عام طور پر نمکین کھانوں میں بطور ہرا مسالا استعمال کیا جاتا ہے ۔

ہلدی کا استعمال دورِ قدیم سے چلا آرہا ہے ، اس کے صحت پر متعدد حیران کُن فوائد ہی ہیں جو اسے ہر گھرانے کو استعمال کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔غذائی ماہرین کا بتانا ہے کہ ہلدی سمیت ہلدی سے بنا پانی بھی انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے ۔ایک چٹکی ہلدی کے ساتھ صرف گرم پانی، صدیوں سے آیورویدک ادویات کا ایک اہم حصہ رہا ہے ۔ہلدی پانی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ،ہاضمے میں مدد کرتا ہے ، متوازن وزن کو فروغ دیتا ہے ،ہلدی کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات عمر بڑھنے کی علامات کا مقابلہ کرنے اور جلد کی صحت مند رنگت کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہیں۔ جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی سختی کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔دماغی طاقت میں اضافہ،درد سے نجات دیتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں