دنیا کی مہنگی ترین مشروم، قیمت 500 ڈالر فی 453 گرام

دنیا کی مہنگی ترین مشروم، قیمت 500 ڈالر فی 453 گرام

کیوٹو(نیٹ نیوز)ماتسوکے نام کی جاپانی مشروم دنیا کی مہنگی ترین مشروم ہے جس کی قیمت 500 ڈالر (1 لاکھ 39 ہزار) فی 453 گرام ہے۔

ماتسوکے مشروم جزیرہ نما کوریا، چین اور یہاں امریکا میں بھی اگتی ہے لیکن صرف جاپان میں اور بالخصوص کیوٹو شہر کے قریب اگنے والی مشروم سب سے زیادہ قیمتی سمجھی جاتی ہے ۔درآمد شدہ ماتسوکے کی قیمت تقریباً 50 ڈالر فی پاؤنڈ یا اس سے بھی کم ہو سکتی ہے لیکن جاپانی مشروم کی قیمت اس سے دس گنا زیادہ ہے ۔جاپانی خریداروں کو درآمد شدہ اور اپنے ملک میں اگائے جانے والے ماتسوکے کے درمیان فرق پہچاننے میں مدد کرنے کے لیے جاپان کا ایک قانون بھی متعارف کیا گیا ہے جس کے تحت درآمد شدہ مشرومز کو استعمال سے پہلے گندگی سے دھونا بہت ضروری ہے جب کہ جاپانی مشروم قدرتی طور پر کھردری اور بظاہر داغدار ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں