چلنے کے انداز اور رات کی نیند کے درمیان تعلق کا انکشاف

چلنے کے انداز اور رات کی نیند کے درمیان تعلق کا انکشاف

ورجینیا(نیٹ نیوز) امریکا کی جورج میسن یونیورسٹی کے محققین نے نوجوانوں کے ایک گروہ میں موشن سینسر باندھ کر چلنے اور۔۔

رات کی نیند کی درماین تعلق پر تحقیق کی۔مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جو کندھے جھکا کر اور بے ترتیب قدموں کے ساتھ چلتے تھے ان کی نیند کے خراب ہونے کے امکانات زیادہ تھے ۔ تحقیق کے سربراہ جول مارٹن کا کہنا تھا کہ زیادہ تر افراد نیند پر منفی اثرات رکھنے والے چلنے کے اس انداز کو بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنائے ہوتے ہیں، جب کوئی فرد کم نیند لیتا ہے ، تب ان کے چلنے کا انداز ‘نشہ’ کرنے والوں جیسا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں ۔2016 میں اسرائیل کی یونیورسٹی آف ہائیفا کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ وہ بوڑھے لوگ جن کی نیند کا معیار خراتب ہوتے ہیں وہ سست اور بے ترتیب قدموں کے ساتھ چلتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے گرنے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔2020 میں امریکا کی لوئیزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ماہرینِ نفسیات کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ بوڑھے افراد جن کی نیند کا معیار بدتر تھا ان کے چلنے کا انداز بے ترتیب تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں