آسٹریلیا میں چیونٹیوں کی پُراسرار قسم دریافت

آسٹریلیا میں چیونٹیوں کی پُراسرار قسم دریافت

پرتھ(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت کرلی۔شمال مشرقی آسٹریلیا کے پِلبارا خطے میں محققین نے مدھم پیلے رنگ کی پتلی اور لمبی ٹانگوں والی چیونٹی دریافت کی ہے جو تیز دھار جبڑے رکھتی ہے جبکہ زیر زمین ماحول اس کا مسکن ہے۔

ماہرین نے چیونٹی کی اس قسم کا نام ہیری پورٹر سیریز کے کردار لارڈ وولڈمورٹ پر ‘لیپٹینیلا وولڈمورٹ’ رکھا ہے۔ یورنیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ڈاکٹر مارک وونگ اور بینیلونگیا انوائرنمنٹل کنسلٹنٹ کی جین مک رائی نے اس نئی قسم کے متعلق تفصیلات جرنل زُو کیز میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں پیش کیں۔ محققین کو اس قسم کی دریافت آسٹریلیا کے خشک پِلبارا خطے میں زیر زمین جانوروں پر کی جانے والی تحقیق کے دوران ہوئی۔ محققین نے موقع پر اس قسم کی صرف دو چیونٹیوں کا مشاہدہ کیا۔ ایل وولڈمورٹ اپنے انتہائی پتلے جسم اور لمبی اور باریک ٹنگوں اور اینٹینا کی وجہ سے چیونٹیوں کی دیگر اقسام سے بالکل مختلف ہے۔سائنس دانوں کو اس چیونٹی کی دریافت زمین سے 25 میٹر کی گہرائی میں ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں