بھنورے میں پانی کے اندر 1ہفتہ زندہ رہنے کی صلاحیت موجود

بھنورے میں پانی کے اندر 1ہفتہ زندہ رہنے کی صلاحیت موجود

مونٹریال(نیٹ نیوز)سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں حادثاتی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بھنورے ایک ہفتے تک زیر آب زندہ رہ سکتے ہیں۔

کینیڈا کی یونیورسٹی آف گیلف میں کی جانے و الی کسی تحقیق کے دوران بھنوروں کی ملکہ حادثاتی طور پر ایک ہفتے تک پانی کے برتن میں بندرہی اوراس کے ایک ہفتے بعد بھی زندہ بچ جانے کو محققین نے حیران کن دریافت قراردے دیا ہے ۔بعد ازاں محققین کی ٹیم نے 143 دیگر بھنوروں کو زیر آب رکھ کر تجربہ کیا جس میں ان کے بقاء کی شرح پانی کے باہر رہنے کے برابر ہی دیکھی گئی کو حیران کن امرتھا۔محققین کا کہنا تھا کہ اس کیفیت کے دوران اسپائریکلز نامی تنفس کی راہداریاں اضافی وقت تک بند کی جاسکتی ہیں اور جسم میں پانی کے داخلے کو روکا جا سکتا ہے اور یہ ملکہ شہد کی مکھی اپنی جلد کے ذریعے بھی سانس لے سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں