خواتین ڈاکٹرز کے علاج سے مریضوں میں اموات کا خطرہ کم

خواتین ڈاکٹرز کے علاج سے مریضوں میں اموات کا خطرہ کم

واشنگٹن (نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جن مریضوں کا علاج خواتین ڈاکٹر کرتی ہیں۔۔

 ان کے مرنے اور دوبارہ ہسپتال میں داخل ہونے کا امکان کم ہوتا ہے ۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ جب خواتین مریضوں کا علاج خواتین ڈاکٹروں نے کیا تو شرح اموات 8.15 فیصد تھی جبکہ مرد ڈاکٹروں کی صورت میں یہ 8.38 فیصدرہی ۔محققین میں سے ایک پروفیسر یوسوکے تسوگاوا کا کہنا ہے کہ اگر یہ پیشہ ور افراد ایک ہی طرح طب کی پریکٹس کریں تو مرد اور خواتین ڈاکٹروں کے درمیان نتائج مختلف نہیں ہوں گے ۔ہمارے نتائج سے یہ پتہ چلتا ہے کہ خواتین اور مرد ڈاکٹر مختلف طریقے سے طب کی پریکٹس کرتے ہیں اور ان مختلف طریقوں کا مریضوں کی صحت کے نتائج پر معنی خیز اثر پڑتا ہے جوواقعی مختلف ہوتاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں