روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ

روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ

انٹارکٹیکا (نیٹ نیوز) انٹارکٹیکا میں واقع ایک آتش فشاں پہاڑ Erebus ہر روز سونے کے ٹکڑے برسا رہا ہے اور ہر ٹکڑے کے قیمت 6000 ڈالرز ہے۔

سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر ماؤنٹ ایریبس کے نیچے لاوے پر مبنی ایک جھیل کو ظاہر کرتی ہیں جو 1972 سے بھڑک رہی ہے۔ یہ آتش فشاں باقاعدگی سے گیس اور بھاپ کے شعلوں کو باہر کی طرف خارج کررہا ہے اور جزوی طور پر پگھلے پتھروں کو نکال رہا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق آتش فشاں ایک دن میں تقریباً 80 گرام سونا اگلتا ہے جس کی قیمت تقریباً 6000 ڈالر ہے ۔یہ سونے کے ٹکڑے ماؤنٹ ایربس سے سینکڑوں میل دور گرتے ہیں۔ انٹارکٹیکا کے محققین نے آتش فشاں سے 621 میل دور فضا میں سونے پر مبنی دھول یا غبار کا پتہ لگایا ہے۔ یہ پہاڑ 1841 میں دریافت ہوا تھا جس کی بلندی 12,448 فٹ (3,794 میٹر) ہے۔ یہ ان تین آتش فشاں پہاڑوں میں سے بھی ایک ہے جو مل کر انٹارکٹیکا میں Ross نامی جزیرہ بناتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں