وزن کم کرنیوالے انجکشن قلبی صحت کیلئے مفید، تحقیق

وزن کم کرنیوالے انجکشن قلبی صحت کیلئے مفید، تحقیق

لندن(نیٹ نیوز)ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں زیادتی کا شکار لاکھوں افراد کو اپنے دل کی صحت بہتر کرنے کے لیے وزن کم کرنیوالے انجکشن کا استعمال کرنا چاہئے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں کی جانے والی تحقیق میں 45 برس سے زیادہ کی عمر کے 17 ہزار 604 افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ یہ افراد یا تو قلبی مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے یا پھر ماضی میں دل کے دورے یا فالج کا شکار ہوئے تھے ۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ سیمگلوٹائڈ کے استعمال سے دل کے مسئلے میں مبتلا زیادہ وزن رکھنے والے افراد میں قبل از وقت موت، دل کے دورے یا فالج کے امکانات میں 20 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔یونیورسٹی کالج لندن سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جان ڈینفیلڈ کا کہنا تھا کہ یہ نتائج 1990 کی دہائی میں کولیسٹرول ختم کرنے والے اسٹیٹنس کی کامیابی کے بعد دل کے حوالے سے سب سے بڑی کامیابی ہوسکتی ہے۔ برطانیہ میں تقریباً 80 لاکھ افراد قلبی مرض میں مبتلا ہیں اور پروفیسر ڈینفیلڈ کے مطابق ان میں نصف افراد جو زیادہ وزن کے مسئلے سے دوچار ہیں ان انجیکشن سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں