1 منٹ میں 110پنسلیں توڑ دیں ،عالمی ریکارڈ برابر ہوگیا

1 منٹ میں 110پنسلیں توڑ دیں ،عالمی ریکارڈ برابر ہوگیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا کے سیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں 110 پنسلیں توڑ کر ایک بار پھر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اس سے قبل 2019 میں ایک منٹ میں 98 پنسلیں توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔2019 کے بعد سے یہ ریکارڈ متعدد بار توڑا جا چکا ہے اور ایک بار ڈیوڈ رش کی 111 پنسلیں توڑنے کی کوشش کو سٹاپ واچ دیکھنے والے کی غلطی کی وجہ سے رد کیا جا چکا ہے ۔ایک ہفتے بعد ڈیوڈ رش نے یہ کوشش دوبارہ کی اور اس بار ایک منٹ میں 110 پنسلیں توڑ کر 2022 میں ریکارڈ بنانے والے رونلڈ سارچیان کی برابری کر کے شریک ریکارڈہولڈر بن گئے ۔ڈیوڈ رش کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ وہ بہت جلد ایک بار پھر اس ریکارڈ کو پوری طرح اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں