وٹس ایپ کا بغیر پڑھے میسجز کے متعلق فیچر پر کام جاری

وٹس ایپ کا بغیر پڑھے میسجز کے متعلق فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) وٹس ایپ ا یسے فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن آسانی کے ساتھ ختم کرنے میں مدد دے گا۔

یہ نئی اپ ڈیٹ ایک آپشن کی صورت ہوگی جو بغیر پڑھے پیغامات کو ایپ کھولے جانے پر خودبخود ختم کر دے گی۔وٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی اس اپ ڈیٹ کی نشاندہی واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائڈ ورژن 2.24.11.13 میں کی گئی۔اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو موصول ہونے پیغامات کے ذخیرے اور نفسیاتی بوجھ کو کم کرنا ہے ۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ہر بار وٹس ایپ کھول کر نوٹیفکیشن صفر سے شروع کر سکیں گے ۔و ٹس ایپ بیٹا انفو کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نیا فیچر صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ وہ اس آپشن کا انتخاب کریں تاکہ بغیر پڑھے پیغامات کی گنتی کو خودبخود ختم کیا جاسکے ۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین جتنی بار وٹس ایپ کھولیں گے اتنی بار بغیر پڑھے پیغامات کے نوٹیفکیشن صفر ہوجائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں