کتوں کیلئے دنیا کی پہلی مخصوص ائیر لائن متعارف

 کتوں کیلئے دنیا کی پہلی مخصوص ائیر لائن متعارف

واشنگٹن(نیٹ نیوز )امریکا کی بارک ائیر کمپنی کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا ہے کہ ‘ہم کتوں کے لیے ہوائی سفر کی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے آئے ہیں ۔

طیارے چنددنوں میں آسمانوں پرپروازبھریں گے ، بارک ائیر کی مئی اور جون کے لیے پروازیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔بارک ائیر اپنے ‘کینائن صارفین’ (کتوں) کی پرواز کے دوران مختلف مہنگے کھانوں اور مشروبات سے تواضع کرے گی۔‘بارک’ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے ہوائی جہاز کتوں کے مطابق بنائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بارک ائیر لائن کے خریدے گئے ہر ٹکٹ پر اپنے کتے کے ساتھ ایک مالک سفر کر سکے گا، اگر ضرورت پڑے اضافی مسافر کے لیے دوسری ٹکٹ بھی خریدی جا سکتی ہے ۔بارک ائیر لائن کے مطابق ان کی پرواز میں 18 سال سے کم عمر فرد کو پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ ‘بارک’ کے شریک بانی اور سی ای او میٹ میکر کا کہنا ہے کہ ‘یہ پالتو کتوں کے لیے فرسٹ کلاس اور ان کے مالکان کے لیے بزنس کلاس کا تجربہ ہوگا۔’

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں