سپر گلو سے ہونٹ چپکانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

سپر گلو سے ہونٹ چپکانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

منیلا(نیٹ نیوز)فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں وہ مذاق کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگا لیتا ہے، لیکن صورتحال جلد خطرناک ہوجاتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سپر گلو کی ٹیوب کو کیمرے کے سامنے دکھا کر محلول کو اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے۔ یہ گوند سیکنڈوں میں کسی بھی چیز کو چپکانے کا دعویٰ کرتی ہے اور اس شخص کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے جب اس کے ہونٹ مضبوطی سے چپک جاتے ہیں۔ ابتدا میں آدمی اس صورتحال پر ہنستا ہے اور اسے لگتا ہے کہ یہ مذاق کامیاب ہوگیا۔ تاہم جلد ہی اس کی یہ ہنسی ختم ہوجاتی ہے جب وہ منہ کھولنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے ۔جلد ہی اس شخص کی تفریح گھبراہٹ میں بدل جاتی ہے اورصورتحال کی سنگینی کے ساتھ اس کے آنسو بہنے لگتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں