تھائی لینڈ:شرارتی بندروں سے نمٹنے کیلئے انوکھا طریقہ

تھائی لینڈ:شرارتی بندروں سے نمٹنے کیلئے انوکھا طریقہ

بنکاک (نیٹ نیوز) تھائی لینڈ کے قصبے کی مقامی حکومت نے شرارتی بندروں سے نمٹنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا۔

تھائی لینڈ کے علاقے لوپبوری میں بندروں کی وجہ سے مقامی لوگ کافی پریشان نظر آرہے ہیں،حکومت نے بندروں کو قابو کرنے کا پلان بنالیا۔ اس منصوبے کو پورا کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ نے بندروں کو پکڑنے کیلئے سڑکوں پر بڑے بڑے پنجرے رکھ کر ان میں فروٹ اور بندروں کے کھانے کیلئے دیگر اشیاء رکھ دیں، جس کے نتیجے میں بندر ان کو کھانے کیلئے پنجرے کی طرف بڑھے اور اس میں قید ہوکر رہ گئے ۔ علاقے میں تقریباً 25 ہزار کے قریب بندر آزادانہ طور پر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں اور مہم کے پہلے روز ہی 30 کے قریب بندروں کو قابو کیا گیا ہے ،اس انوکھے طریقے کے بارے میں پتہ لگنے پر سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اورزیادہ تربچے اورخواتین اس پوسٹ کو دلچسپی سے پڑھ اورشیئر کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں