زیادہ آنکھ رگڑنے سے نوجوان بصری مسائل کا شکار

 زیادہ آنکھ رگڑنے سے نوجوان بصری مسائل کا شکار

کوالا لمپور(نیٹ نیوز) ملائیشیا میں ایک نوجوان کی آنکھ بچپن سے زیادہ مَلنے سے خراب ہوگئی ہے جس کے بعد آنکھ کے حصے ۔

کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا ۔ 21سالہ محمد زبیدی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ آنکھیں ضرورت سے زیادہ رگڑنے میں گزارا ہے کیونکہ انہیں پچپن سے ایک الرجی کی بیماری تھی۔محمد زبیدی الرجی کی وجہ سے اپنی آنکھوں کو اس وقت تک رگڑتے وہ سرخ نہ ہوجاتی لیکن اس کی وجہ سے ان کی نوجوانی میں سنگین نتائج برآمد ہوئے ،15 سال کی عمر میں انہیں اپنی دائیں آنکھ میں دھندلا پن کا تجربہ ہونا شروع ہوگیا اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ یہ صورتحال خراب ہوتی گئی۔ آخرکار وہ ایک ڈاکٹر کے پاس گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ مسلسل آنکھ رگڑنے کی وجہ سے آنکھ کا کورنیا خراب ہوگیا ہے ۔ ٹرانسپلانٹ میں خراب شدہ کورنیا کو نکالا گیا ،ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ وہ ایک دو مہینوں میں اپنی آنکھ کھولنے کے قابل ہو جائینگے تاہم مکمل صحت یاب ہونے میں سالوں لگیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں