فضائی آلودگی:40برس میں کروڑوں اموات ہونے کا انکشاف

فضائی آلودگی:40برس میں کروڑوں اموات ہونے کا انکشاف

سنگاپور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 1980 سے 2020 کے درمیان انسانی سرگرمیوں کے سبب ہونے والی فضائی آلودگی کے باعث عالمی سطح پر 13کروڑ 50 لاکھ اموات واقع ہوئی ہیں۔

سنگاپور میں قائم نینیانگ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (این ٹی یو) کے محققین کے مطابق ایل نینو اور انڈین اوشیئن ڈائپول جیسے موسم کی کیفیات نے ان آلودہ ذرات کی مقدار ہوا میں بڑھا کر ان کے اثرات کو بدتر کر دیا ،پارٹیکیولیٹ میٹر 2.5 یا پی ایم 2.5 نامی باریک ذرات جب سانس کے ذریعے انسانی جسم میں جاتے ہیں تو صحت کے لیے انتہائی نقصان کا سبب بنتے ہیں، کیوں کہ انتہائی باریک ہونے کی وجہ سے یہ باآسانی خون میں شامل ہوسکتے ہیں۔یہ ذرات گاڑیوں اور صنعتوں سے ہونے والے اخراج کے علاوہ قدرتی اسباب جیسے کہ آگ اور ریت کے طوفان کے نتیجے میں ماحول کا حصہ بنتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں