تنہائی کا عارضی احساس بھی نقصان دہ ہوسکتا:تحقیق

تنہائی کا عارضی احساس بھی نقصان دہ ہوسکتا:تحقیق

پنسلوانیا(نیٹ نیوز)تنہائی کا عارضی احساس بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ہیلتھ سائیکالوجی’ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں۔۔۔

 جن کا دوسروں سے عارضی وقت کے لیے سہی رابطہ یا تعلق ختم ہوگیا ہو یہ آپ کی ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ، جسمانی صحت کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔ مطالعے کے سرکردہ مصنف اور پین اسٹیٹ یونیورسٹی میں محقق، ڈکوٹا ویٹزل نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ آپ بالکل تنہا ہیں یا نہیں ہیں لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے ۔ تنہائی کے کچھ دن یا گھنٹے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر ہم روزانہ کی بنیاد پر تنہائی کے احساسات سے جُڑے مختلف خارجی تغیرات کو سمجھنے کے قابل ہوجائیں تو ہم یہ جان سکتے ہیں یہ کیفیت ہماری روزمرہ اور طویل مدتی صحت پر کیسے اثر انداز ہورہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں