لہسن کولیسٹرول، بلڈ شوگر کو قابو رکھنے میں مدد گار

لہسن کولیسٹرول، بلڈ شوگر کو قابو رکھنے میں مدد گار

بیجنگ(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لہسن کا استعمال کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

چینی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ماضی میں لہسن کے خون میں موجود گلوکوز اور لِپڈ (چکنائی) کے میٹابولزم پر پڑنے والے اثرات پر کیے جانے والے متعدد مطالعوں کا جائزہ لیا۔محققین نے تحقیق کے لیے 29 ٹرائلز سے ڈیٹا حاصل کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ لہسن کولیسٹرول، بلڈ شوگر، ہیموگلوبین اے 1 سی (ایچ بی اے 1 سی) اور ٹرائیگلیسرائیڈ پر اثرات انداز ہوتا ہے ۔ان کیفیات کی نگرانی کرنے کا ایک طریقہ خون کی سطح کو دیکھنا ہے۔ معمول کے چیک کے دوران خون کے ٹیست میں عموماً مریضوں کا کولیسٹرول، فاسٹنگ بلڈ گلوکوز (8 سے 12 گھنٹوں کے بعد جسم میں گلوکوز کی قمدار)، ایچ بی اے 1 سی اور ٹرائیگلیسرائیڈ کو دیکھا جا تا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں