دوا ساز کمپنیاں وزن کم کرنے کے علاج کی دوڑ میں شامل

دوا ساز کمپنیاں وزن کم کرنے کے علاج کی دوڑ میں شامل

نیویارک(نیٹ نیوز)اوزیمپک اور ویگووی کی کامیابی کے بعد دوا ساز کمپنیاں وزن کم کرنے کی نئی ادویات تیار کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔

ادویات کا یہ نیا دور صحت کے لیے زیادہ فوائد اور کم نقصانات کا حامل ہوسکتا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق نئی GLP-1 ادویات کو بنانے کے عمل میں تیزی واقع ہوئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ادویات ذیابیطس اور وزن میں کمی سے نمٹنے سے آگے بڑھ کر جگر اور دل کی صحت کو بہتر کر سکتی ہیں اور موجودہ ادویات کے سبب ہونے والے نقصان جیسے کہ پٹھوں کا ختم ہونا، کو کم کر سکتی ہیں،GLP-1 ایگنسٹس عام طور پر وزن کم کرنے کی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ مرکب ہاضمے کے عمل کو سست کر کے GLP-1 نامی ہارمون کے عمل کی نقل کرتے ہیں جس سے لوگ زیادہ دیر تک بھرے پیٹ کا احساس ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں