32لاکھ پونڈ جیتنے کی خوشی نے شہری ہسپتال پہنچ گیا

 32لاکھ پونڈ جیتنے کی خوشی نے شہری ہسپتال پہنچ گیا

سنگاپور(نیٹ نیوز)سنگاپور میں 32 لاکھ پونڈ جیتنے کی خوشی نے شہری کو ہسپتال پہنچا دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 جون کو سنگاپور کے ایک کسینو میں تقریباً روز ہی آنے والا شخص 32 لاکھ پونڈ جیتنے کی خوشی منا رہا تھا۔ زندگی تبدیل کردینے والی اس دولت کو جیتنے کی خوشی منانے کے دوران وہ زور زور سے ہوا میں اچھل کود اور ہاتھ ہلا کر اپنی خوشی کا اظہار کر رہا تھا۔اس دوران کسینو میں اس شخص کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ زمین پر گر گیا جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی، غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہسپتال کے باہر متاثرہ شخص کو دیکھنے والوں کا رش رہا اور ہر کوئی اس خوش قسمت شخص کو مل 32 لاکھ پونڈ جیتنے پر مبارکباد دینا چاہتا تھا، مگررات گئے تک متاثرہ شخص کوڈسچارج نہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں