بلند چھتوں والے امتحانی ہالز خراب کارکردگی کا باعث

بلند چھتوں والے امتحانی ہالز خراب کارکردگی کا باعث

وکٹوریا(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں ماہرین نے امتحانی ہالوں کی چھتوں کی اونچائی اور طلبا کی کارکردگی کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے ۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایک کمرے کی ساخت آپ کو پہلے سے زیادہ ہوشیار نہیں بنا سکتی تاہم ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ ہم جس ماحول میں ہوتے ہیں، اس کا اثر ہم پر پڑتا ہے ۔یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا اور ڈیکن یونیورسٹی کے محققین نے بتابا کہ اونچی چھتوں والے بڑے اور کھلے کمرے طلبا کے لیے سامنے کے اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے میں دشواری پیدا کرتے ہیں۔اس سے قبل انہی محققین میں سے کچھ کی طرف سے ایک اور مطالعہ بھی کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح ماہرین نے دماغ کی نقشہ سازی کی ٹیکنالوجی اور ورچوئل رئیلیٹی کا استعمال کیا اور اس میں علمی صلاحیت اور کسی شخص کے اردگرد کے ماحول کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں