بھارت میں سانپ کی دوا کی بوتل نگلنے کی کوشش

بھارت میں سانپ کی دوا کی بوتل نگلنے کی کوشش

اوڑیسا(نیٹ نیوز)بھارت میں ریسکیو اہلکاروں نے ایک مقامی کوبرا سانپ کو دوا کی بوتل نگلنے کی وجہ سے پیش کے آنے والے سانس کے مسئلے سے بچالیا۔

بھارتی ریاست اوڑیسا کے شہر بھوبنیشور انڈین فاریسٹ سروس آفیسر سُشانتا ناندا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں دِکھایا گیا کہ سانس کے منہ میں کھانسی کے سیرپ کی بوتل پھنسی ہوئی ہے ۔ بارہا کوشش کے بعد بھی بوتل نہ نکال پانے کی وجہ سے سانپ پریشانی میں مبتلا ہوگیا۔سانپ کو اس کیفیت میں دیکھ کر مقامی افراد نے ‘اسنیک ہیلپ لائن’ کے ذریعے رضاکاروں کو طلب کیا۔رضاکار موقع پر بروقت پہنچے اور سانپ کے منہ سے بحفاظت بوتل نکالی اور سانپ کو اس کے مسکن میں واپس چھوڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں