بیل اپنی لمبی سینگوں سے ٹریلر کی کنڈی کھول کر فرار

بیل اپنی لمبی سینگوں سے ٹریلر کی کنڈی کھول کر فرار

ٹیکساس(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں بیل پینسلوانیا ہائی وے پر اپنے لمبے سینگوں کا استعمال کر کے ٹریلر کی کنڈی کھول کر فرار ہوگیا۔

ٹریلر کے پیچھے گاڑی میں موجود ایک خاتون نے یہ سارا منظر دیکھا۔ خاتون نے نوٹ کیا کہ کس طرح بیل نے اپنے سینگوں سے ٹریلر کی کنڈی کو کھولا اور نکل کر فرار ہوگیا۔ رہونڈا کولنز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بیل چلتے ٹریلر سے چھلانگ لگا کر فشنگ کریک کے قریب ہائی وے پر نکل گیا اور ایسا ظاہر کرنے لگا کہ کچھ ہوا ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے اس موقع کی چند فوٹیج بھی لیں اور پھر ٹرک ڈرائیور سے بات کرکے اسے آگاہ کیا۔ اس دوران بیل ہائی وے پر ایک مقام سے دوسرے تک بھاگتا ہوا ایک مقامی بزنس کے فرنٹ ڈور پر پہنچا اور دیکھنے لگا۔ پولیس نے کافی لوگوں کی مدد سے بیل کو پکڑ کر واپس ٹریلر پر لوڈ کروایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں