کوبرا کے زہر کا نیا تریاق دریافت کرلیا گیا

 کوبرا کے زہر کا نیا تریاق دریافت کرلیا گیا

سڈنی(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے کوبرا کے زہر کا نیا تریاق دریافت کرلیا۔ ہر سال سانپوں کے ڈسے جانے سے ہزاروں افراد جان سے جاتے ہیں اور تقریباً ایک لاکھ افراد کے جسم کے بافت اور خلیے مر جاتے ہیں، جو بعد ازاں عضو کٹنے کا باعث ہوسکتا ہے۔

اب محققین نے ایک عام خون کو پتلا کرنے والی دوا کو دریافت کیا ہے جسے تریاق کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ ہیپارِن نامی دوا کو سانپ کے زہر کے سستے تریاق کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے سانپ کے ڈسنے سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر گریگ نیلے کا کہنا تھا کہ ہماری دریافت کوبرا کے ڈسنے کے باعث گوشت گلنے کی وجہ سے ہونے والے زخموں میں کمی لاسکتی ہے، جس سے زندہ بچ جانے کی شرح بہتر ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں