برازیل میں شارکس کے خون میں چرس کے آثار نمایاں

برازیل میں شارکس کے خون میں چرس کے آثار نمایاں

ریو ڈی جنیرو(نیٹ نیوز)برازیل کے ساحل پر متعدد شارکس میں کوکین(چرس)کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اوسوالڈو کروز فاؤنڈیشن کے سائنسدانوں نے برازیل کی 13 شارکوں کا تجربہ کیا۔۔۔

 جن میں کوکین ٹیسٹ مثبت آئے اور 13 میں سے 12 نے کوکین کی بنیادی میٹابولائٹ بینزوئلیکونائن کے لیے بھی مثبت نتائج ظاہر کیے۔ محققین نے کہا ہے کہ سائنس ڈائریکٹ نامی جریدے میں شائع ہونے والی یہ دریافت فری رینج شارک میں کوکین کے بارے میں پہلی دریافت ہے ،منشیات کا سب سے زیادہ ذخیرہ شارکس کے پٹھوں اور بافتوں میں پایا گیا لیکن کچھ ان کے جگر میں بھی موجود تھا جو دوسرے سمندری جانوروں کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ ہے ۔محققین کا خیال ہے کہ شارک علاقے میں منشیات کی غیر قانونی لیبارٹریوں سے کوکین اپنے جسم میں لے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں