سکرین ٹائم 3 گھنٹے تک محدود کرنا ذہنی صحت کیلئے مفید

کوپن ہیگن(نیٹ نیوز) ڈنمارک کی یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جیسپر شمٹ پرسن کی سربراہی میں کی گئی ۔
حالیہ تحقیق میں نوعمروں کی ذہنی صحت پر کم سکرین کی نمائش کے اثرات کو دیکھا گیا۔181 بچوں اور نوعمروں کے ساتھ 89 خاندانوں کو تصادفی طور پر دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔پہلے گروپ کو اپنے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کو دو ہفتے کی مدت کے لیے حوالے کرنا پڑا اور دوسرے کو ٹی وی اور کمپیوٹرز کے استعمال کو فی ہفتہ تین گھنٹے یا اس سے کم تک محدود کرنا پڑا، اسمیں سکول یا ملازمت کی جگہ شامل نہیں تھی۔وہ گروپ جس میں بچوں کی سکرین کی نمائش کو 3 گھنٹے یا اس سے کم تک محدود کیا گیا ان کی ذہنی صحت میں بہتری دیکھنے میں آئی- خاص طور پر ان میں جذبات منظم دیکھے گئے اور ساتھیوں کے ساتھ مددگار، قابل غور طریقوں سے بات چیت کرنا نیز طرز عمل میں بھی بہتری دیکھی گئی۔