انفلوئینزا انفیکشن سے منسلک جین دریافت
میلبرن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے انفلوئینزا وائرس سے منسلک ایک جین کی نشاندہی کی ہے جسے اگر فوری طور پر جانچ لیا جائے تو قبل از وقت بتایا جاسکتا ہے کہ آیا سانس کے وائرل انفیکشن کے ساتھ اسپتال میں داخل مریضوں کو ہلکی بیماری ہے یا جان لیوا پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میلبورن یونیورسٹی کے ڈاکٹر اور انسٹی ٹیوٹ فار انفیکشن اینڈ امیونٹی کے وائرل اور ٹرانسلیشنل امیونولوجسٹ برینڈن ڈوہرٹی کہتے ہیں کہ ہمارا پہلا جین کا مشاہدہ انفلوئینزا اے H7N9 سے متاثر مریض کے ساتھ ہوا جو ہسپتال میں داخل تھا۔ساتھ ہسپتال میں داخل مریضوں کے تجزیہ کے دوران پیش آیا۔اس مریض میں ہم نے OLAH کے اعلی اظہار کی سطح اور مہلک نتائج کے درمیان ایک مستقل تعلق دریافت کیا۔