جسمانی اعضا اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

جسمانی اعضا اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

میلبرن(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اندرون جسمانی اعضا کی خرابی ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے جو ڈپریشن یا اضطراب پیدا کرکے اسے مزید متاثر کرتی ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن میں ریسرچ فیلو اور سرکردہ مصنف یی ایلا تیان نے کہا کہ 18,000 سے زیادہ لوگوں کے دماغی امیجنگ اور کلینیکل ڈیٹا کو دیکھ کر ہم پہلی بار ایک عنصر کے طور پر دماغ اور دیگر اعضا کی صحت کے مابین تعلق کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پایا ہے کہ جسمانی اعضاء کے نظام کی خرابی، دماغی صحت کو متاثر کرسکتی ہے ۔محققین نے اعضا کے نظاموں کا مطالعہ کیا جس میں پھیپھڑوں، دل اور جگر جیسے اعضاء شامل تھے جو میٹابولزم اور قوت مدافعت سے متعلق ہیں۔ تجزیے کے لیے ڈیٹا یو کے بائیو بینک سے لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں