انڈونیشیا :شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھنے پر پڑوسی کا قتل

 انڈونیشیا :شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھنے پر پڑوسی کا قتل

سماٹرا(نیٹ نیوز) انڈونیشیا کے علاقے شمالی سوماترا میں 45 سالہ شہری نے اپنے 60 سالہ پڑوسی کو مبینہ طور پر اس بات کر قتل کردیا کہ وہ بارہا۔۔

 ان سے شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھتے تھے ۔انڈونیشیا کی ویب سائٹ دی سٹریٹ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ شہری نے مبینہ طور پر اپنے 60 سالہ پڑوسی ایسگم کو بار بار ان کی شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھنے پر برا لگنے اور ناراض ہونے کے بعد قتل کردیا۔علاقے کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر (اے کے پی) ماریا مارپاؤنگ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ایسگم اریانتو کے نام سے ہوئی جو سول سروس سے ریٹائر ہوچکے تھے ۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو واقعے کے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا تھااوراس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں