قدیم رومی جرنیل سیزر کا پرفیوم 2000 سال بعد دوبارہ تیار

قدیم رومی جرنیل سیزر کا پرفیوم 2000 سال بعد دوبارہ تیار

واشنگٹن (نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے قدیم رومی جرنیل جولیس سیزر کی موت واقع ہونے کے 2000 سے برس سے زائد عرصے کے بعد ان کا پرفیوم دوبارہ بنا لیا۔

46 قبلِ مسیح سے 44 قبلِ مسیح تک حکومت کرنے والے رومی آمر کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ‘ٹیلیئم’ نام کی ایک مخصوص خوشبو لگاتے تھے جو پولوں، پھلوں، روغن اور یہاں تک کہ گلیڈی ایٹر کے پسینے کو ملا کر بنائی جاتی تھی۔سائنس دانوں نے اس کو بنانے سے قبل سیزر کے زیر استعمال خوشبو کے متعلق تاریخی معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا۔محققین کی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی کے یہ پرفیوم پودینہ، گلاب، لیمو،برگاموٹ، لیونڈر، چمیلی، کنول کے پھول، وائلٹ، عود، دیودار کی لکڑی اور امبر کے پھول ملا کر بنایا جاتا تھا۔اس مرکب میں گلیڈی ایٹرز کے پسینے کو بطور حتمی جزو ملایا جاتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں