بیف یا مٹن کا زیادہ استعمال ذیا بیطس کے خطرات بڑھاسکتا

 بیف یا مٹن کا زیادہ استعمال ذیا بیطس کے خطرات بڑھاسکتا

بوسٹن(نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹن اور بیف میں ایک قسم کا آئرن پایا جاتا ہے جو ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے ۔

جرنل نیچر میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ وہ لوگ جو عموماً بیف یا مٹن کھاتے تھے ان کو یہ غذائیں کم کھانے والوں کے مقابلے میں ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات 26 فی صد زیادہ تھے ۔محققین کو معلوم ہوا کہ ہیم آئرن ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات کے نصف سے زیادہ کا ذمہ دار پایا گیا جو غیر پروسیس شدہ سرخ گوشت سے وابستہ تھے ۔ تاہم، ہیم کے بغیر آئرن (جو کہ پودوں پر مشتمل غذاؤں میں پایا جاتا ہے ) کا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔ یہ تحقیق ذیا بیطس سے بچاؤ کے لیے صحت مند غذا کے انتخابات کی اہمیت کو واضح کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں