2050:مردوں میں کینسر شرح 84فیصد تک بڑھنے کا امکان

 2050:مردوں میں کینسر شرح 84فیصد تک بڑھنے کا امکان

ایٹلانٹا(نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند دہائیوں میں مردوں میں کینسر کی شرح آسمان کو چھونے کا امکان ہے ۔

پیر کے روز امریکن کینسر سوسائٹی کے ریسرچ جرنل ’کینسر‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 2022 سے 2050 کے دوران مردوں میں کینسر کی شرح میں 84 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ اسی عرصے میں کینسر سے ہونے والی اموات میں 93.2 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ مردوں کے زیادہ متاثر ہونے کی وجہ تمباکو نوشی اور شراب نوشی جیسے عوامل ہیں ،تحقیق کے مطابق 65 سال کی عمر کے مرد جو کینسر کی نایاب قسم میں مبتلا ہیں یا ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کم ہے ان کی موت کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں