ٹک ٹاک کا گروپ چیٹ فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

ٹک ٹاک کا گروپ چیٹ فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

بیجنگ(نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی پلیٹ فارم پر گروپ چیٹس کا فیچر شامل کرنے جارہی ہے جس میں 32 افراد شامل ہو سکیں گے ۔۔

یہ فیچر 16 برس اور سے زیادہ عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ علیحدہ میسجنگ ایپ کھولے بغیر ٹک ٹاک شیئر کر سکیں گے ۔صارفین انباکس بٹن پر ٹیپ کر کے ، چیٹ پر ٹیپ کرنے کے بعد اپنے دوستوں کا انتخاب کر کے گروپ چیٹ شروع کر سکتے ہیں۔ 18 برس سے کم عمر صارفین کے لیے قواعد کچھ مختلف ہیں۔ یہ صارفین صرف تب گروپ چیٹ میں شامل ہوسکتے ہں جب کم از کم ایک فرد اس گروپ میں شامل ہو جو ان کو فالو بیک کرتا ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں