ویڈیوز کی سکرولنگ سے جلدبورہونے کاانکشاف

 ویڈیوز کی سکرولنگ سے جلدبورہونے کاانکشاف

ٹورنٹو(نیٹ نیوز) حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیوز کے مختصر ٹکروں کو دیکھنا جیسے شارٹس وغیرہ اور ۔

ویڈیو سکرولنگ کرنا بوریت کو بڑھا دیتا ہے ۔1,200 سے زیادہ امریکیوں اور کینیڈین شہریوں پر مشتمل سات تجربات کے نتائج کے مطابق ویڈیوز کے مختصر ٹکڑوں کو دیکھنا یا ان کی اسکرولنگ کرنا لوگوں کو زیادہ تفریح مہیا کرنے بجائے زیادہ بور کردیتا ہے ۔یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں پوسٹ ڈاکٹریل ریسرچر کیٹی ٹام نے کہا کہ اس طرح کی ڈیجیٹل سوئچنگ ایک مکمل ویڈیو کو پورا دیکھنے سے زیادہ جلدی بور کردیتا ہے ۔کیٹی نے کہا کہ اگر لوگ ویڈیوز دیکھتے وقت زیادہ پرلطف تجربہ چاہتے ہیں تو وہ ایک مکمل ویڈیوز پر توجہ مرکوز رکھنے اور ڈیجیٹل سوئچنگ (شارٹس دیکھنے ) کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں