بچپن کے صدمے صحت کے مسائل بڑھا سکتے :تحقیق

بچپن کے صدمے صحت کے مسائل بڑھا سکتے :تحقیق

ڈنڈی(نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے اپنے بچپن میں شدید صدمے یا ذہنی دباؤ سے بھرپور لمحات گزارے۔

 ہوں ان کے بڑی عمر میں متعدد طویل مدتی صحت کے مسائل میں مبتلا ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔سکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف ڈنڈی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ بچپن میں پیش آنے والا تناؤ والا ہر تجربہ بعد کی زندگی میں طویل مدتی صحت کے مسائل میں 13 فیصد تک کا اضافہ کرتا ہے ،ایڈورس چائلڈ ہوڈ ایکسپیریئنس (اے سی ای) ایسے ٹرامیٹک یا تناؤ والے تجربے ہوتے ہیں جو 18 برس کی عمر سے پہلے پیش آتے ہیں،ان میں متعدد اقسام کے منفی تجربات ہوتے ہیں جن میں تشدد کا شکار ہونا، نظر انداز کیا جانا، گھریلو مسائل اور بُلی، خشک سالی یا جنگ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں