آبی پرندے کھانے والے چوہوں کو بم سے اڑانے کا منصوبہ

 آبی پرندے کھانے والے چوہوں کو بم سے اڑانے کا منصوبہ

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ نے آبی پرندوں کو زندہ کھانے والے چوہوں کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

 جنوبی افریقہ کی پرندوں کے تحفظ کی ایک تنظیم کے مطابق ملک کے ایک دور دراز میریون جزیرے پر چوہوں نے آبی پرندوں پر حملے کئے ہیں ، جزیرے پر موجود چوہے ناصرف دنیا کے چند اہم ترین سمندری پرندوں کے انڈے کھا رہے ہیں بلکہ انہیں زندہ بھی نوچنا شروع ہوگئے ہیں۔تنظیم کے عہدیداروں کا کہناتھاکہ وہ جزیرے پر کیڑے مار ادویات سے بھرے چھروں سے بمباری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان چوہوں کو ہلاک کیا جا سکے جو الباٹروس اور دیگر سمندری پرندوں کو زندہ کھا رہے ہیں۔چوہوں کے ان خطرنا ک حملوں سے جزیرے پر افزائش پذیر سمندری پرندوں کی 29 اقسام میں سے 19 کو مقامی طور پر معدوم ہونے کا خطرہ ہے اورہم ایسا نہیں ہونے دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں