ماہرین نے اجگر سانپ دل کے مریضو ں کیلئے مفید قراردیدیا

ماہرین نے اجگر سانپ دل کے مریضو ں کیلئے مفید قراردیدیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز)ایک عجیب و غریب تحقیق میں سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ سانپ کی ایک نسل (اجگر)دل کی بیماریوں کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اپنے شکار کو کھا جانے کے بعد اجگر کا دل پہلے 24 گھنٹوں میں 25 فیصد بڑھ جاتا ہے اور آخر کار دل کے ٹشوز نرم ہو جاتے ہیں اور جس سے نبض کا حجم دوگنا ہوجاتا ہے ۔محققین نے بتایا کہ اس عمل میں بہت سے خصوصی جین حرکت میں آتے ہیں اور سانپ کے میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں۔ کھانا ہضم ہونے کے دو ہفتے بعد تمام نظام معمول پر آجاتے ہیں اور دل قدرے بڑا اور مضبوط رہتا ہے ۔سی یو بولڈر کے محققین کے مطابق یہ عمل کسی ایسے شخص کیلئے نئے علاج کی تخلیق کا باعث بن سکتا ہے جو انسانی دل کے امراض میں مبتلا ہواور جس میں دل کے ٹشو اکڑے ہوئے ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں