بازیابی کے بعد بچے کا اغواکار کو چھوڑنے سے انکار، جذباتی مناظر

 بازیابی کے بعد بچے کا اغواکار کو چھوڑنے سے انکار، جذباتی مناظر

علی گڑھ(نیٹ نیوز)بھارت میں دو سالہ مغوی بچے نے بازیابی کے بعد اپنے اغوا کار کو چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے ہنگامہ بپا کر دیا۔

جے پور پولیس نے بچے کو اغوا کے 14 ماہ بعد اتر پردیش سے بازیاب کرایا۔ واقعے نے ڈرامائی موڑ اس وقت لیا جب پولیس سٹیشن میں بچے کو اغوا کار سے علیحدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے جب ننھے پرِتھوی کو علیحدہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے اغوا کار تنوج چہار کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور دونوں زار و قطار رونے لگے ۔یہ منظر اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب بچے کے رونے کی آوازیں پولیس سٹیشن میں گونجیں، باوجود اس کے افسروں نے بچے کو زبردستی علیحدہ کرتے ہوئے باہر انتظار کرتی والدہ کے حوالے کر دیا۔27 اگست کو پولیس نے علی گڑھ سے تنوج چہار کو گرفتار کر کے اس جذباتی کیس کو مکمل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں