گرامن نے اپنی نئی فلیگ شپ واچ متعارف کرا دی

گرامن نے اپنی نئی فلیگ شپ واچ متعارف کرا دی

کنساس(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کمپنی گارمین نے اپنی نئی فلیگ شپ واچ فینکس 8 کو مختلف نئے آپشنز کے ساتھ متعارف کردیا۔

یہ گھڑیاں دو مختلف اسکرین ٹیکنالوجیوں کے انتخاب کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہیں: ایک روشن اور واضح امولیڈ ڈسپلے، یا ایک شمسی آپشن جو اضافی بیٹری کی زندگی کے لئے معروف گارمن ایم آئی پی ڈسپلے کا استعمال کرتا ہے ۔اس سے قبل گارمین نے اپنی فلیگ شپ گھڑی کو ایپیکس کے نام سے فروخت کیا تھا، جس میں ٹاپ ٹیئر فینکس جیسی خصوصیات تھیں لیکن اس میں صرف ایک مختلف ڈسپلے ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی۔ یہ نئی گھڑی ایک نئے ڈیزائن کی حامل ہے جو 40 میٹر ڈائیو ریٹنگ کی سہولت کے ساتھ نئی غوطہ خوری کی صلاحیت، ایک بلٹ ان مائیکروفون اور سپیکر رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں