بچپن کے نایاب دماغی ٹیومر کا علاج کرنے والی نئی دوا

بچپن کے نایاب دماغی ٹیومر کا علاج کرنے والی نئی دوا

نیویارک(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے علاج کے لیے ہستعمال کی جانے والی دوا رائبو سکلب، ڈِفیوز ہیمسفیرک گلائیوما (دماغ میں رسولی) کی نمو کی رفتار میں کمی میں مدد دے سکتی ہے۔

لندن کے انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ اور بوسٹن کے ڈینا۔فاربر کینسر انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کی ٹیم کو ایک تحقیق میں ایک مخصوص قسم کے ڈی ایچ جی کی نشوونما  ڈی ایچ جی ، ایچ 3 جی 34  میوٹنٹ  کے اشارے ملے جس نے انہیں نئے ہدف شدہ علاج کی تلاش ممکن بنائی۔ڈِفیوز ہیمسفیرک گلائیوما ایک انتہائی نایاب دماغی رسولی ہوتی ہے جو بچپن میں ہوتی ہے اور اس کی پیشگوئی 18 سے 22 ماہ کے درمیان کی جاسکتی ہے اور فی الحال اس کا کوئی علاج نہیں ہے ۔ دوا رائبو سکلب سے اسکاعلاج ممکن ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں