شہری آلودگی اور شور تولیدی نظام کو متاثر کرسکتا:رپورٹ
کوپن ہیگن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ شہر کے شور شرابے میں رہنے والے جوڑوں کو حاملہ ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
شہر کی فضائی آلودگی اور شور شرابا مردوں میں کم جنسی زرخیزی سے منسلک دکھائی دیتی ہے جب کہ شور مچانے والی ٹریفک خواتین میں بھی جنسی زرخیری کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ڈنمارک میں محققین نے نوٹ کیا کہ مستقبل میں فضائی آلودگی اور شور کی کمی کا نفاذ دنیا میں شرح پیدائش کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہتھیار ہو سکتا ہے ۔دنیا بھر میں ہر 7 میں سے 1 جوڑے کو حاملہ ہونے میں پریشانی ہوتی ہے ۔ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہ آیا اس میں ماحول کوئی کردار ادا کرتا ہے ، کوپن ہیگن میں ایک ٹیم نے 30 سے 45 سال کی عمر کے 900,000 بالغوں کا جائزہ لیا۔