کسی تکلیف کے بغیر’خون کے آنسو بہانے ‘ والا بھارتی لڑکا

کسی تکلیف کے بغیر’خون کے آنسو بہانے ‘ والا بھارتی لڑکا

بنگلور(نیٹ نیوز) بھارت میں ایک لڑکے کے خون کے آنسو نکلنے کے پُراسرار معاملے نے ڈاکٹروں کو انتہائی تشویش میں مبتلا کردیا۔

چھ ہفتوں کے عرصے میں لڑکے کی آنکھوں سے بہنے والے خون کے آنسوؤں کے تسلسل اور گاڑھے پن میں اضافہ ہوا ہے اور یہ حالت رفع حاجت کے وقت مزید سنگین صورت اختیار کر لیتی ہے ۔بھارتی نوجوان اپنی دائیں آنکھ اور ناک کے دائیں نتھنے سے خون نکلنا شروع ہونے کے دو ہفتے بعد بنگلور کے آئی سپیشلسٹ کے پاس گیا۔ ڈاکٹروں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان آنسوؤں کے سبب کوئی تکلیف نہیں ہوتی لیکن ان کی مقدار میں وقت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکا ماضی قریب میں کسی صدمے سے نہیں گزرا یا جسم کے کسی اور حصے سے خون جاری نہیں ہوتا۔ نیورو ریڈیولوجسٹ سے معائنہ کرانے کے بعد لڑکے میں ‘کنجنکٹیول مائیکرو آرٹیریووینس میل فارمیشن’ کی تشخیص ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں