رکشہ میں بھول جانیوالا ہیروں کا ہار مسافر کو واپس کردیا

رکشہ میں بھول جانیوالا ہیروں کا ہار مسافر کو واپس کردیا

ممبئی (نیٹ نیوز) آٹو ڈرائیور نے رکشہ میں بھول جانے والے مسافر کے ہیروں کے ہارکو اسے گھر جا کر واپس کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکڈاِن پر کی گئی پوسٹ میں ارناو دیش مکھ نے بتایا کہ مسٹر ارناؤ نے بتایا کہ ان کی ایک دوست شفٹ ہورہی تھیں جب انہوں نے دوپہر 1 بجے ایک آٹو رکشہ بلایا۔ منزل پر اترنے کے بعد ان کی دوست غلطی سے اپنا پرس پیچھے بھول گئیں۔بیگ میں نہ صرف اس کے شناختی کارڈ، پین کارڈ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ جیسے اہم دستاویزات تھے بلکہ ایک قیمتی تحفہ بھی تھا جو کہ ایک سونے کی چین تھی جس کو ہیروں سے مزین کیا گیا تھا۔جب دوست کو معلوم پڑا کہ بیگ غائب ہے تو وہ گھبراہٹ میں مبتلا ہو گئیں۔ مسٹر ارناو نے بتایا کہ کچھ ہی گھنٹے گزرے ہونگے جب ڈرائیور خود ہی گھر پر انکی دوست کو بیگ دینے آگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں