سعودی عرب:دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ

سعودی عرب:دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ

ریاض(نیٹ نیوز) سعودی عرب میں آخری سٹیج کے ہارٹ فیلیئر میں مبتلا 16 سالہ نوجوان میں کامیابی کے ساتھ دنیا پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔

 دارالحکومت ریاض میں قائم کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں حاصل ہونے والی یہ عالمی کامیابی ٹرانسپلانٹ کے عمل سے جڑے متعدد طبی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے بعد حاصل ہوئی ہے ۔اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والا ٹرانسپلانٹ دل کے مشہور سعودی سرجن ڈاکٹر فیرس خلیل کی رہنمائی میں ماہرین کی ٹیم نے ہفتوں کی کڑی تیاری کے بعد انجام دیا۔اس عمل کی شروعات تفصیلی منصوبہ بندی سے ہوئی جس کا مقصد درستی کو یقینی اور ممکنہ خطرات کو کم کیا جانا تھا۔ بعد ازاں ٹیم نے ایک خاص طریقے سے مریض کے دل تک رسائی حاصل کی اور سینہ چِیرے بغیر ٹرانسپلانٹ انجام دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں