اوزون آلودگی سے جنگلات کی نمو میں کمی کا انکشاف

اوزون آلودگی سے جنگلات کی نمو میں کمی کا انکشاف

ایکسیٹر(نیٹ نیوز) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اوزون گیس ٹراپیکل جنگلات کی نمو کو کم کر رہی ہے جس کی وجہ سے فی سال 29 کروڑٹن کاربن کشید ہونے سے رہ جاتی ہے ۔

اسٹرا ٹواسفیئر میں موجود اوزون کی تہہ ہمارے سیارے کو نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتی ہے اور اس کی حفاظت ماحولیاتی کارروائی کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے ۔لیکن زمینی سطح پر اوزون  سورج کی روشنی کی موجودگی میں انسانی سرگرمیوں کے سبب ہونے والی آلودگی کے امتزاج سے تشکیل پاتی ہے اور پودوں کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت میں مداخلت کرتی ہے ۔ اوزون انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے ۔ نئی تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ زمینی سطح پر اوزون ٹراپیکل جنگلات میں سالانہ نئی نمو کو اوسطا 5.1 فیصد تک کم کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں