ٹک ٹاک پر مٹی کھانے کا رجحان وائرل ہونے لگا

ٹک ٹاک پر مٹی کھانے کا رجحان وائرل ہونے لگا

لاہور(نیٹ نیوز)کرنچرز کے عنوان کے ساتھ مختلف طبی مسائل کے علاج کے طور پر مٹی کھانے کی عجیب و غریب مشق نے ٹک ٹاک پر نمایاں توجہ حاصل کرلی ہے ۔

 لاہور(نیٹ نیوز)کرنچرز کے عنوان کے ساتھ مختلف طبی مسائل کے علاج کے طور پر مٹی کھانے کی عجیب و غریب مشق نے ٹک ٹاک پر نمایاں توجہ حاصل کرلی ہے ۔فرٹیلیٹی اور ہارمون کی کوچ اسٹیفنی ایڈلر اس رجحان کی تقویت دینے میں سب سے آگے رہی ہیں ۔ایک ویڈیو میں اسٹیفنی نے نامیاتی مٹی میں موجود صحت بخش مائکروجثوموں کی بڑی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے تجویز کیا کہ مٹی کھانے سے آنتوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے ۔اسٹیفینی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچے کی (اور اپنی) آنتوں کی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں؟ تو ایک چائے کا چمچ نامیاتی بائیو ڈائنامک مٹی نوش کریں ۔دوسری جانب کھانے کے قابل مٹی اور مٹی کی مصنوعات ایمیزون اور ایٹسی جیسے ای کامرس پلیٹ فارمز پر بھی فروخت کی جا رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں