اسکوئیڈ سے متاثر ہو کر سائنسدانوں نے خاص کپڑا بنا لیا

اسکوئیڈ سے متاثر ہو کر سائنسدانوں نے خاص کپڑا بنا لیا

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)سمندری مخلوق اسکوئیڈ کی ماحول کے مطابق ڈھل جانے کی صلاحیت سے متاثر ہوکر امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا بنایا ہے جو درجہ حرارت کے تبدیل ہوتے ہی ماحول کے مطابق ہوجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسکوئیڈ (جو کرومیٹوفورز نامی جِلد کی خاص پرت کے ذریعے رنگ بدلنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں) اس جدید مٹیریل کے بنائے جانے کے پشت پر موجود حقیقی وجہ ہے۔قابلِ دید روشنی کا بندوبست کرنے کے بجائے ماہرین کی ٹیم نے ایک ایک ایسا فیبرک تیار کیا ہے جو انفرا ریڈ شعاعوں سے نمٹتا ہے، اس کے لیے بالکل وہی کلیہ استعمال کیا گیا ہے جو تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے پیچھے کام کر رہا ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کی اس اختراع نے ٹیکسٹائل میں نئی راہیں کھول دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں