9افراد کو ہلاک کرکے 6بھیڑیوں کاگروہ انجام کو پہنچ گیا
لکھنو(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں کے باسی آدم خور بھیڑیوں کے 6رکنی گروہ کے آخری رکن کو مار ڈالنے میں کامیاب ہو گئے جو اب تک آٹھ بچوں سمیت نو افراد کو ہلاک کر چکے تھے ۔
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بہرائچ کے گاؤں میں سلیٹی رنگ کے چھ بھیڑیوں پر مشتمل گروہ 40 سے زائد افراد پر حملہ کر چکا تھا،گزشتہ ماہ 150 سے زائد مسلح اہلکار وں کو گاؤں میں تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے بھیڑیوں کو پکڑنے کی کوشش کی۔ڈرونز اور سرویلنس کیمروں کی مدد سے 5 بھیڑیوں کو پکڑ لیا گیا تھا جبکہ ایک آزاد گھوم رہا تھاجسے گزشتہ روز گاؤں والوں نے گھیر کر مارڈالا ،جس کی لاش کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔